0
Thursday 26 Jan 2012 21:57

متحدہ مجلس عمل بحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان

متحدہ مجلس عمل بحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان

اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال قبل انہوں نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو اپنے غریب خانے پر بلایا تھا تا کہ متحدہ مجلس عمل کو فعال کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جے یو آئی حکومت میں تھی لیکن ایم ایم اے کی بحالی کے لئے انہوں نے حکومت قربان کرنے کو ترجیح دی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ ایم ایم اے کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ جماعت اسلامی کی طرف سے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے عائد کی جانے شرائط پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تمام شرائط سے دستبردار ہوکر ایم ایم اے کی بحالی کی بات کرے۔ 

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی نے رقم تقسیم کی، این آر او بنایا گیا، بھتہ خوری ہوئی، ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ ان سب کا فائدہ سیاستدانوں کو ہوا۔ ان معاملات ہر رپورٹیں منظر عام پر آئیں لیکن ان میں جے یو آئی (ف) ملوث نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقتدر طاقتیں سیاست سے اپنا عمل دخل ختم کریں اور ملکی وسائل کو نظم و نسق کے تحت استعمال کیا جائے۔ کراچی میں جے یو آئی کے کل ہونے والے جلسے پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میڈیا جو جلسے دکھا رہا ہے وہ جلسے ہمارے جلسوں کے ایک کونے میں سما سکتے ہیں اور کل کا ہمارا جلسہ عوامی طاقت کا ایک بھرپور مظاہرہ ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 133282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش