0
Friday 27 Jan 2012 16:34

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پر راکٹ حملہ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے تین بجے مبینہ دہشت گردی کی کارروائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ایبٹ آباد کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے دو سے تین راکٹ فائر کئے گئے۔ جن میں سے ایک راکٹ اکیڈمی کی دیوار کو لگا جس سے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی سی او سید امتیاز علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قریبی علاقوں گلیات اور ٹھنڈیانی میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جائے وقوعہ کی طرف جانے والے تمام راستوں اور بلال ٹائون کو مکمل طور پر پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال اسی علاقے میں امریکی میرینز نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 133407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش