QR CodeQR Code

شہباز شریف کا منصور اعجاز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا بیان توہین عدالت ہے، رحمان ملک

27 Jan 2012 17:41

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر پردہ ڈالنے کے لئے پنجاب حکومت منصور اعجاز معاملے کو ہوا دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے شہباز شریف کی جانب سے منصور اعجاز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بیان کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے کہ میاں نواز شریف اس معاملے کو عدالت میں کیوں لے کر گئے تھے۔ انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جعلی ادویات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے کو چھپانے کے لئے منصور اعجاز کو لاہور لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ناقص دوائوں کے اسکینڈل پر شہباز شریف کو وزارت صحت سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اس سے پیشتر شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ ایئرپورٹ کی حدود میں منصور اعجاز کی سیکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کو تعینات کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے کہیں گے، اجازت نہ ملی تو اس کے لئے سپریم کورٹ چلے جائیں گے۔ 



خبر کا کوڈ: 133412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133412/شہباز-شریف-کا-منصور-اعجاز-کو-سیکیورٹی-فراہم-کرنے-بیان-توہین-عدالت-ہے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org