0
Friday 27 Jan 2012 18:09

مقام مصطفی (ص) اور حقوق اہل سنت کے تحفظ کیلئے جماعت اہل سنت پاکستان (سواد اعظم) قائم کر دی گئی

مقام مصطفی (ص) اور حقوق اہل سنت کے تحفظ کیلئے جماعت اہل سنت پاکستان (سواد اعظم) قائم کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مقام مصطفی ص کے تحفظ اور مزارات اولیاء پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی تحریک کو نتیجہ خیز بنانے، پاکستان کو فرقہ واریت سے پاک کرنے، حقوق اہل سنت کی بازیابی، نظریہ پاکستان کی سربلندی اور اہلسنت کو منظم کرنے کی خاطر ’’ جماعت اہل سنت پاکستان (سواد اعظم)‘‘ کے نام سے جماعت قائم کر دی گئی ہے اس پلیٹ فارم سے اسلام اور پاکستان کے خلاف عالم کفر کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان بنانے والے صوفیاء و علماء و محبان وطن کے حقیقی وارثوں کی صف بندی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں جامعہ حنفیہ اشرف المدارس میں علماء و مشائخ کا ایک نمائندہ اجلاس ہوا جس میں ایک سال کی عبوری مدت کے لئے صاحبزادہ فضل الرحمان اوکاڑوی کو مرکزی امیر، پیر محمد صفدر شاہ گیلانی کو مرکزی ناظم اعلی نامزد کیا گیا۔ 

اس موقع پر تین ماہ کے لئے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور بیرون ممالک کے لئے کنوینیرز کا تقرر کیا گیا۔ جن میں حاجی محمد الطاف چشتی سیالکوٹ صوبہ پنجاب، پیر سید حبیب اللہ شاہ کوئٹہ بلوچستان، شمس الدین سہرانی جیکب آباد صوبہ سندھ، مفتی سید گوہر علی شاہ پشاور صوبہ خیبر پختونخواہ، سید عاشق حسین گیلانی مظفر آباد آزاد کشمیر، چوہدری مقصود احمد قادری مشرق وسطی، میاں افتخار رضا نقشبندی امریکہ، فدا حسین منہاس برطانیہ شامل ہیں جبکہ صاحبزادہ عثمان علی مرکزی ترجمان ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 133418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش