0
Sunday 18 Oct 2009 09:52

فضائی حدود کی خلاف ورزی،امریکی طیارے کو ممبئی میں اتار لیا گیا

فضائی حدود کی خلاف ورزی،امریکی طیارے کو ممبئی میں اتار لیا گیا
ممبئی:بھارتی فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی طیارے کو ممبئی میں اتار لیا، طیارے میں دو سو میرینز سوار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ سے بینکاک جا رہا تھا۔تاہم اس کی شناخت مشکوک ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے امریکی طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ پر اتار لیا۔چار ماہ میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے جون میں افغانستان سے کارگو لے جانے والے امریکی طیارے کو بھی ممبئی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا ۔ 





خبر کا کوڈ : 13352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش