QR CodeQR Code

ايران کے بجائے بھارت سے ڈيزل اور پٹرول خريدنے کی تيارياں قومی مفادات کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے، منور حسن

28 Jan 2012 00:15

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے امير کا منصورہ ميں مختلف وفود سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پانچ فروری کو کشميريوں کے ساتھ اظہار يکجہتی پورے جوش و خروش کے ساتھ منايا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امير سيد منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان امريکی مفادات کے ليے اس کی ڈکٹيشن قبول نہ کرے۔ ان خيالات کا اظہار سيد منور حسن نے لاہور ميں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ ميں مختلف وفود سے گفتگو ميں کيا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو انتہائی پسنديدہ ملک قرار دے کر اور قومی مفاد کو پس پشت ڈال کر ايران کے بجائے بھارت سے ڈيزل اور پٹرول خريدنے کی تيارياں کی جا رہی ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو کشميريوں کے ساتھ اظہار يکجہتی پورے جوش و خروش کے ساتھ منايا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 133541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133541/ايران-کے-بجائے-بھارت-سے-ڈيزل-اور-پٹرول-خريدنے-کی-تيارياں-قومی-مفادات-کو-پشت-ڈالنے-مترادف-ہے-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org