0
Saturday 28 Jan 2012 21:51

دنیا کے تمام لوگوں تک سیرت کا صحیح نقشہ پہنچانے کی ضرورت ہے، پروفیسر عتیق رضا

دنیا کے تمام لوگوں تک سیرت کا صحیح نقشہ پہنچانے کی ضرورت ہے، پروفیسر عتیق رضا

 اسلام ٹائمز۔ تحریک محنت پاکستان کے زیر اہتمام واہ کینٹ میں سیرت کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عتیق رضا کا کہنا تھا کہ سیرت، حدیث اور سنت مسلمان معاشروں میں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ حضور اکرم ص سے جذباتی لگائو کے ساتھ ساتھ منطقی اور اصولی لگائو کی ضرورت ہے۔ ہمیں سیرت سے واقفیت پیدا کرنی کی اشد ضرورت ہے چونکہ سیرت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لئے مشعل راہ ہے۔ پروفیسر عتیق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خارجہ، داخلہ، عدلیہ اور میڈیا پالیسی کو حضور ص کی سیرت کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق حضور اکرم ص سے صرف درود و سلام تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ جس دن مسلمانوں کا اس بات کا علم ہو گیا کہ اسلام، قرآن اور سیرت صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے ہیں تو اس دن مسلمان قرآن و سیرت کی تمام دنیا میں نمائندگی بہتر انداز میں کر سکیں گے۔ لیکن مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کسی آفاقی مذہب اسلام کا دنیا میں عام کرنے کی فکر نہیں ہے۔ پروفیسر عتیق رضا کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ص کے ساتھ چار طرح کا تعلق ضروری ہے جسمیں ایمان، محبت، اتباع اور اطاعت شامل ہیں۔ ان چاروں طرح کے تعلقات کی موجودگی کے بعد ہم کامیاب ہو سکیں گے۔ دنیا کے تمام لوگوں تک سیرت کا صحیح نقشہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔

خبر کا کوڈ : 133792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش