0
Saturday 28 Jan 2012 22:22

مسلم لیگ نون نے نیٹو سپلائی بحال کرنے اور آئین میں بیسویں ترمیم پر حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا

مسلم لیگ نون نے نیٹو سپلائی بحال کرنے اور آئین میں بیسویں ترمیم پر حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے جاری کئے گئے بیان میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کے قیام اور غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹوں کے بغیر بیسویں آئینی ترمیم کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت سیاسی مقاصد کیلئے دوہرا معیار اختیار نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ پارلیمنٹ پر نہ ڈالے، ہم پہلے ہی حکومتی وعدہ خلافیوں کا شکار ہو چکے ہیں، اس سوراخ سے پھر ڈسے جانے کا شوق نہیں رکھتے۔

چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تو اجلاس میں شریک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ان کی ڈگمگاتی کشتی کنارے لگے گی، 17 فروری کو ملتان میں جلسے کے بعد، نون لیگ کی سیاسی جدوجہد میں تیزی اور گرمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 133798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش