0
Sunday 29 Jan 2012 11:44

اقوام متحدہ کا دہرا معیار، صدر دفتر سے 20 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

اقوام متحدہ کا دہرا معیار، صدر دفتر سے 20 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر سے 20 لاکھ ڈالر مالیت کی کوکین برآمد ہوئی ہے۔ نیویارک میں واقع اس عالمی ادارے سے 16 جنوری کو یہ کوکین برآمد کی گئی جو کتابوں کو اندر سے کاٹ کر ان میں چھپائی گئی تھی۔ یہ کتابیں استعمال شدہ کاٹن کے ڈبوں میں رکھی گئی تھیں اور ان ڈبوں پر اقوام متحدہ کے نشانات (لوگو) لگے ہوئے تھے۔ 16 کلو کوکین سے بھرے ہوئے یہ ڈبے ڈاک کے تھیلوں سے برآمد ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کے اداروں کے نام پر ڈاک سے بھیجا جا رہا تھا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے منشیات پھیلانے کا کام ایک عرصہ سے جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ ہی کا ایک ادارہ دنیا بھر میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور اس پر ہر سال اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ منشیات کی ترسیل کے حوالے سے پاکستان کو بدنام کیا جاتا ہے لیکن مذکورہ واقعہ سے ثابت ہو رہا ہے کہ خود اقوام متحدہ کا عملہ اس میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 133891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش