0
Sunday 29 Jan 2012 14:45

قطر، امریکی اور طالبان رہنماؤں کی ملاقاتیں، مذاکرات کو پاکستانی حمايت حاصل ہے، مولوی قلم الدین

قطر، امریکی اور طالبان رہنماؤں کی ملاقاتیں، مذاکرات کو پاکستانی حمايت حاصل ہے، مولوی قلم الدین
اسلام ٹائمز۔ امريکي اخبار کے مطابق طالبان مذاکرات کاروں نے قطر ميں امريکي حکام سے ملاقاتيں کي ہيں۔ سابق طالبان وزير کا دعویٰ ہے کہ بات چيت ميں پاکستان کي مدد اور حمايت حاصل ہے۔ طالبان دور کے سابق وزير اور افغان امن کونسل کے موجودہ رکن مولوي قلم الدين نے ايک امريکي اخبار سے گفتگو ميں دعويٰ کيا کہ طالبان کے 4 سے 8 نمائندے اپنا دفتر قائم کرنے پاکستان کے راستے قطر گئے ہيں۔ قطر ميں امريکي حکام نے طالبان کے مذاکرات کاروں سے ملاقاتيں بھي کي ہيں، جس ميں اعتماد سازي، گوانتاناموبے سے طالبان قيديوں کي رہائي کے معاملے پر تبادلہ خيال کيا گيا جبکہ طالبان رہنماوں کے نام نيٹو ممالک کي انتہائي مطلوب افراد کي فہرست سے نکالنے پر بھي بات چيت ہوئي۔ مولوي قلم الدين نے واضح کيا کہ يہ امن مذاکرات نہيں ہيں۔ انھوں نے مزيد کہا کہ مذاکرات کي پاکستان حمايت کر رہا ہے۔ اگر پاکستان مدد نہ کرتا تو طالبان رہ نماوں کو قطر ميں ہي گرفتار کر ليا جاتا، جيسا کہ 2010ء ميں افغان حکومت سے مذاکرات کرنے والے ملا برادر کو گرفتار کر ليا گيا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ قطر میں طالبان رہنماؤں کی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں۔ اعتماد سازی کے اقدامات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔ نیویارک ٹائمز نے کابل میں طالبان عہدیداروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کچھ روز قبل قطر پہنچنے والے طالبان کے وفد نے امریکی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق طالبان اور امریکی افسران کے درمیان ملاقاتوں میں اعتماد سازی کے اقدامات اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ کابل میں موجود طالبان رہنماؤں نے بات چیت کو امن مذاکرات کا نام دینے سے گریز کیا۔ 

سابق طالبان رہنما مولوی قلم الدین کے مطابق فی الحال امریکا کے ساتھ کسی قسم کے امن مذاکرات نہیں ہو رہے۔ یہ بات چیت گوانتاموبے سے افغان قیدیوں کی رہائی کیلئے کی جا رہی ہے۔ بات چیت کے بعد پانچ اہم طالبان رہنماؤں کو وقفے وقفے سے رہا کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق قطر میں ہونے والی ملاقاتوں میں اہم طالبان رہنماؤں کو مارنے یا پکڑنے کی نیٹو کی پالیسی میں تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جواب میں طالبان ایک امریکی فوجی کو رہا کریں گے۔ اخبار کے مطابق طالبان رہنما قطر جانے کیلئے پاکستان سے جہاز پر سوار ہوئے، جس کا مطلب ہے قطر مذاکرات کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور اس نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 133944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش