QR CodeQR Code

کلچرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران، اسلام آباد کے زیر اہتمام ثقافتی نمائش

29 Jan 2012 21:17

اسلام ٹائمز: نمائش کی افتتاحی تقریب مورخہ 2 فروری 2012ء بروز جمعرات بوقت 3:30 بجے سہ پہر منعقد ہو گی۔ مذکورہ نمائش مورخہ 2 تا 10 فروری 2012 روزانہ صبح 9 تا شام 5 بجے تک نیشنل کونسل آف آرٹس واقع جناح ایونیو، اسلام آباد منعقد ہوا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی پرشکوہ کامیابی کی 33 ویں سالگرہ اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ثقافتی قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران، اسلام آباد کی جانب سے ایک نمائش بعنوان "جمہوری اسلامی ایران کی ثقافتی نمائش" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش کی تقریبات میں فنون لطیفہ، ایرانی دستکاریاں، خوشنویسی، مینی ایچر، مینا کاری، کتب، تصاویر، مصوری، ایران کے اسلامی انقلاب کے ثمرات کی فہرست، ایرانی فیچر فلموں کی نمائش نیز قرآن کریم کی ہمخوانی، تواشیح، نعت رسول مقبول ص اور ایرانی روایتی عارفانہ موسیقی کے ساتھ کلام اقبال رہ بھی شامل ہیں۔ اس ثقافتی نمائش کی افتتاحی تقریب مورخہ 2 فروری 2012ء بروز جمعرات بوقت 3:30 بجے سہ پہر منعقد ہو گی۔ مذکورہ نمائش مورخہ 2 تا 10 فروری 2012 روزانہ صبح 9 تا شام 5 بجے تک نیشنل کونسل آف آرٹس واقع جناح ایونیو، اسلام آباد منعقد ہوا کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 134032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134032/کلچرل-قونصلیٹ-جمہوری-اسلامی-ایران-اسلام-آباد-کے-زیر-اہتمام-ثقافتی-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org