QR CodeQR Code

ترکی اور روس کا موقف ايک جيسا، اپنی سرزمين سے ايران پر حملے کي اجازت نہيں دينگے، داؤد اوگلو

29 Jan 2012 23:14

اسلام ٹائمز: ميڈيا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پريس کانفرنس ميں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکي اپنے ايران، روس اور شام جيسے پڑوسيوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ ہرگز تعاون نہيں کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے کہ ترکي نيٹو کو اپني سرزمين سے ايران پر حملے کي اجازت نہيں دے گا۔ ميڈيا رپورٹس کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف کے ہمراہ مشترکہ پريس کانفرنس ميں انہوں نے کہا کہ ترکي اپنے ايران، روس اور شام جيسے پڑوسيوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ ہرگز تعاون نہيں کرے گا۔ انہوں نے مزيد کہا کہ ايران اور ترکي کي سرحد امن و صلح کي سرحد ہے اور اسے پرامن ہي باقي رہنا چاہئے۔ ترک وزير خارجہ نے کہا کہ ايران کے حوالے سے ترکي اور روس کا موقف ايک جيسا ہي ہے اور ايران کے ايٹمي مسئلے کے حل کيلئے مذاکرات شروع ہونے چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 134044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134044/ترکی-اور-روس-کا-موقف-ايک-جيسا-اپنی-سرزمين-سے-ايران-پر-حملے-کي-اجازت-نہيں-دينگے-داؤد-اوگلو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org