0
Monday 30 Jan 2012 03:27

افغانستان میں بم دھماکے، 3 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں بم دھماکے، 3 امریکی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں دو بم دھماکوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں دو طاقتور بم دھماکے ہوئے، یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب امریکی فوجی قافلے طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے علاقے سے گزر رہے تھے، افغان ذرائع ابلاغ نے طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم آزاد ذرائع کے مطابق تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، افغانستان میں گذشتہ برس 566 اتحادی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ رواں سال تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 33 سے تجاوز کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 134088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش