0
Monday 30 Jan 2012 20:02

تاثیر عباس زیدی کی مظلومانہ شہادت پر علامہ ساجد نقوی کا شدید غم و غصے کا اظہار

تاثیر عباس زیدی کی مظلومانہ شہادت پر علامہ ساجد نقوی کا شدید غم و غصے کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے ایک اخباری بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے کراچی کے علاقہ گلبرگ میں ڈاکٹر جعفر محسن کی شہادت کے ایک روز بعد تاثیر عباس زیدی کی مظلومانہ شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فرقہ وارانہ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں مگر ملک کی تقدیر کے مالک بے بس اور مجبور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور ملک اور عوام کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے کوئی ٹھوس اور سنجیدہ اقدام نہیں کیا جا رہا۔
 
ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی ہو یا کوئٹہ، خان پور ہو یا ملک کا کوئی اور حصہ آئے روز دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں معصوم اور بے گناہ انسانوں کا قتل عام ظاہر کرتا ہے کہ یہاں حکومت، ریاست، امن، سکون، تحفظ نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں بلکہ ملک پر عملاً قاتلوں، دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کا راج ہے، جو کسی بھی وقت جیتے جاگتے انسانوں کو خون میں نہلا دیتے ہیں۔ تاہم ذمہ داروں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ مجبور، لاچار اور حالات کے ستائے لوگ آخر کب تک یہ ظلم و بربریت برداشت کریں گے، کیونکہ پاکستانی عوام سراپا احتجاج ہو کر یہ پوچھتے ہیں کہ آخر یہ خونی قاتل اور دہشتگرد کون ہیں؟ ان کے ٹھکانے اور تربیت گاہیں کہاں ہیں؟ ان کے سرپرست کون ہیں؟ قتل و غارت گری کی وارداتوں کے بعد یہ غائب کہاں ہو جاتے ہیں؟ ان خونی قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے میں کیا امر مانع ہے؟ ترجمان نے شہید تاثیر عباس زیدی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 134250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش