QR CodeQR Code

حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے، شاہی سید

31 Jan 2012 01:23

اسلام ٹائمز:باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ معصوم لوگوں کو گھروں میں گھس کر ٹارگٹ کرنا ظلم کی انتہاء ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین شاہی سید کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں شہر میں جاری فرقہ ورانہ اور سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کسی بھی شکل میں اس کی مذمت کرتے ہیں، حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔ عوام طاغوتی قوتوں کی سازش کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھیں۔ معصوم لوگوں کو گھروں میں گھس کر ٹارگٹ کرنا ظلم کی انتہاء ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

شاہی سید نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو ایک گھناؤنے منصوبے کے تحت خطے میں پروان چڑھایا گیا، جس نے آ ج قابو سے باہر ہو کر عفریت کی شکل اختیار کر کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فرقہ ورانہ انتہاء پسندی کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ، سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹی، عوام اور خاص طور پر علماء کرام کو مل کر مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی، اس وقت دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے آنکھ چرانا بھی ظلم عظیم ہے، کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے مصلحتوں سے بالاتر ہو کر مشرکہ جدوجہد کرنی ہوگی، اپنے لیے اور آنے والی نسل کے روشن مستقبل کے ہمیں ٹھوس جدوجہد اور فیصلے کرنے ہونگے، حالیہ واقعات کی ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 134307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134307/حالیہ-ٹارگٹ-کلنگ-کی-لہر-ملک-کو-عدم-استحکام-طرف-دھکیلنے-سازش-ہے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org