1
0
Tuesday 31 Jan 2012 02:25

آج شیطانی قوتیں اسلامی بیداری کے سامنے عاجز ہیں، رہبر انقلاب اسلامی

آج شیطانی قوتیں اسلامی بیداری کے سامنے عاجز  ہیں،  رہبر انقلاب اسلامی
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے 73 ممالک منجملہ مصر، تیونس، لیبیا، لبنان، یمن، بحرین اور فلسطین کے سینکڑوں جوانوں نے آج صبح روحانی، معنوی اور اسلامی و انقلابی احساسات اور جذبات سے لبریز ماحول میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق آج دنیا کے تہتر ممالک کے سینکڑوں جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 

رہبر انقلاب اسلامی نے ان جوانوں سے خطاب کرتے ہوۓ پٹھو ڈکٹیٹروں کے خلاف اسلامی اقوام کی انقلابی تحریکوں کو بہت ہی مبارک، اہم اور خبیث و باطل صیہونی و سامراجی عالمی نیٹ ورک کی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف قیام کا پیش خیمہ قرار دیا اور اسلامی ممالک کی تبدیلیوں کو نجات و سعادت کے راستے کا آغاز بتایا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے میدان میں اقوام کی شعوری موجودگی اور استقامت کو اللہ تعالی کی نصرت کے یقینی طور پر پورا ہونے کا پیش خیمہ قرار دیا اور فرمایا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہم ان کامیابیوں کو اپنی آخری منزل نہ سمجھیں اور جدوجہد اور اقوام کے عزم و ارادے اور اللہ تعالی پر بھروسہ اور حسن ظن کرتے ہوۓ عالمی منہ زور طاقتوں اور ان کے پٹھووں کا مقابلہ جاری رکھیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی ممالک کے جوان ملت اسلامیہ کے مستقبل کے لئے عظیم بشارتوں کے حامل ہیں فرمایا کہ اسلامی دنیا کے جوانوں کی بیداری سے مسلمان اقوام کی عام بیداری کی امید میں اضافہ ہوا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی و سائنسی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سرزمین کے مومن جوانوں نے ایسی حالت میں کامیابیاں حاصل کیں کہ جب دشمنوں کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی تھیں اور دشمنوں کو ان کی کامیابیوں پر یقین بھی نہیں آتا تھا اور تمام اسلامی ملتوں کے جوان ایرانی جوانوں سے درس حاصل کر سکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علاقہ کے بعض اسلامی ممالک کے بعض نمائندوں کے بیانات کے بعد اغیار سے وابستہ ڈکٹیٹروں کے خلاف عوامی انقلابات اور تحریکوں کو بہت ہی مبارک، اہم اور عالمی سامراجی اور صہیونی فاسد نیٹ ورک کے خلاف انقلاب کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے فرمایا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے امت اسلامی کی یہ تحریک ایک بار پھر عزت، استقلال اور اقتدار کے اوج اور بلندی تک پہنچ جائے گی۔

اس ملاقات کے آغاز میں تیونس کے انقلابی جوانوں کے نمائندے آقای ضیاء الدین مورو نے تیونس کے عوام کے انقلاب کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا جو علاقائی انقلاب کا پیش خیمہ اور مقدمہ ثابت ہوا انہوں نے تیونس کے انقلاب کی اہم خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، تیونس کا انقلاب مستقل اور عوامی انقلاب تھا اور اس کی تشکیل میں کسی سیاسی پارٹی اور جماعت کا کوئی نقش اور کردار نہیں تھا۔ انہوں نے بن علی کی حکومت کے خاتمہ کو انقلاب کی انتہا اور سرانجام قرار نہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، تیونس کے عوام اپنے تمام مطالبات کو پورا کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور تیونس کے جوان، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کو اپنے انقلاب کا اصلی مسئلہ سمجھتے ہیں۔

اس کے بعد مصر کے انقلابی جوانوں کے نمائندے آقای ضیاء الساوی نے مصری عوام کے انقلاب کے تشخص اور اس کے خلاف ہونے والی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، مصری عوام نے اپنا انقلاب مسجدوں سے شروع کیا اور ان کے نعرے اللہ اکبر، اسلامی نعرے اور صہیونیوں کے خلاف نعروں پر مشتمل تھے اس نے کہا کہ مصری عوام کے انقلاب کا مقصد صرف آزادی، اور سماجی انصاف کا حصول نہیں تھا بلکہ مصری عوام کے انقلاب کا مقصد مصر کو حقیقی استقلال تک پہنچانا اور اسے امریکہ اور اسرائيل کے شکنجوں اور ان کی غلامی سے آزاد کرانا ہے۔

جناب ضیاء الساوی نے مزید کہا، حسنی مبارک کی حکومت کا زوال مصری عوام کے انقلاب کا پہلا قدم تھا اور مصری عوام اپنے انقلاب کے تمام اہداف تک پہنچنے کا عزم بالجزم کئے ہوئے ہیں جس میں کیمپ ڈیویڈ کے شرم آور معاہدے کو منسوخ کرنا اور موجودہ حکومت کو سابق حکومت کے طرفداروں سے پاک کرنا بھی شامل ہے۔

خبر کا کوڈ : 134333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

nice
ہماری پیشکش