QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی چار سال میں روٹی کپڑا اور مکان نہیں فراہم کر سکی، سید وسیم اختر

31 Jan 2012 19:36

اسلام ٹائمز:امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی کے وکیل راجہ محمد ارشاد کے بیان کہ ’’سپریم کورٹ حکم دے تو دیت دے سکتے ہیں‘‘ کا نوٹس لے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کرپشن لازم ملزوم ہیں، حکومت وقت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، ملک کی عزت، خودمختاری اور وقار سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے، ایجنسیاں بلاخوف خطر لوگوں کو ہراساں اور اغوا کر رہی ہیں، لا پتہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ تشویشناک ہے، سپریم کورٹ لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی کے وکیل راجہ محمد ارشاد کے بیان کہ ’’سپریم کورٹ حکم دے تو دیت دے سکتے ہیں‘‘ کا نوٹس لے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر چڑھتے دن کے ساتھ اربوں روپے کے سکینڈل قوم کے سامنے آ رہے ہیں، حج سکینڈل اور نیٹو کنٹینرز سے لے کر تھری جی تک عوام کا پیسہ ہڑپ کر لیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، ادارے ایک ایک کر کے خسارے میں جا رہے ہیں جو کہ قومی خزانے پر بھاری بوجھ ہیں، اس چار سالہ دور میں نہ جمہوریت مضبوط ہوئی نہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان میسر ہوا۔ جماعت اسلامی ملک کو متبادل قیادت فراہم کر سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 134500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134500/پیپلز-پارٹی-چار-سال-میں-روٹی-کپڑا-اور-مکان-نہیں-فراہم-کر-سکی-سید-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org