0
Tuesday 31 Jan 2012 19:41

وزیر اعلیٰ پنجاب عوام اور ایوان کا سامنا کرنے کی ہمت کھو چکے ہیں، گورنر پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عوام اور ایوان کا سامنا کرنے کی ہمت کھو چکے ہیں، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات مفاہمتی سیاست کے تحت لڑے جائیں گے، پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ سمیت کسی بھی جماعت کیساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے، حکومت پنجاب ادویات سے ہونے والی ہلاکتوں سے اس قدر بوکھلا گئی کہ وزیراعلیٰ ایوان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں۔ پارٹی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست جمہوریت کے تسلسل اور بقاء کی ضمانت ہے، ہم آج بھی مفاہمتی سیاست پر ہی عوام کی طرف سے ملنے والے حق حکمرانی کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے پیپلز پارٹی کیلئے انتخابی پالیسی طے کر دی ہے۔ مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے الیکشن اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات مفاہمتی پالیسی کے تحت ہی لڑے جائیں گے۔ گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہئے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں آ کر ایوان کو ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی اموات کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کریں مگر پنجاب حکومت اس قدر ناکام ہو چکی ہے کہ وزیراعلیٰ عوام تو کجاء اس ایوان کا سامنا کرنے کی ہمت بھی کھو چکے ہیں جس کے وہ قائد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 134502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش