0
Monday 19 Oct 2009 14:08
جنوبی وزیرستان:جھڑپوں میں کمانڈر سمیت 8 شدت پسند ہلاک

جنوبی وزیرستان:فورسز کا بڑے علاقے اور اہم راستوں پر کنٹرول،60 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان:فورسز کا بڑے علاقے اور اہم راستوں پر کنٹرول،60 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی،وانا:جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہ نجات کے سلسلے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں ساٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ پانچ جوان شہید اور گیارہ زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے جنڈولہ،کوٹکئی،سروغہ،منڈانہ،کندھ اور ترکئی کے گرد و نواح کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ شیروانگی میں لڑائی جاری ہے،لدھا اور سروگئی سمیت مختلف علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری ہے، جس میں متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دہشت گرد گاڑیاں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں،فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال اینٹی ایئرکرافٹ گنیں تباہ کر دی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں،میران شاہ اور میرعلی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آپریشن راہ نجات میں جنڈولہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں کارروائی کے دوران دو جوان شہید
اور چار زخمی ہوئے جبکہ تیس دہشت گرد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوئے۔ شیروانگی کے علاقے میں لڑائی جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان:جھڑپوں میں کمانڈر سمیت 8 شدت پسند ہلاک
وانا:جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات جاری ہے اس دوران آج کی کارروائی میں مقامی شدت پسند کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقوں خیسوڑا اور شاہ ونگی میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔اس دوران فورسز کی کارروائی میں مقامی کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لدھا،مکین،سام اور ملحقہ علاقوں میں فورسز بھاری توپ خانے،جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہی ہے۔آپریشن میں تین روز میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔دوسری جانب علاقے سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔تاہم کرفیو کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس سے لوگوں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگ پید ل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

خبر کا کوڈ : 13455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش