QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملک غلام احمد جاں بحق

31 Jan 2012 22:59

اسلام ٹائمز:مقامی ذرائع کے مطابق بستی دیوالا کے رہائشی غلام احمد کو دہشتگردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کسی کام کے سلسلے میں ڈیرہ بنوں روڈ پر موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں تبارک شاہ زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملک محمد غلام احمد جاں بحق ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق بستی دیوالا کے رہائشی ملک غلام احمد کو دہشتگردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کسی کام کے سلسلے میں ڈیرہ بنوں روڈ پر موجود تھے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں تبارک شاہ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملک غلام احمد کے جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی ڈیرہ اسماعیل خان کی ملت تشیع میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، شہید کی میت کو ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، نماز جنازہ کل صبح ادا کی جائے گی، 38 سالہ ملک غلام احمد پر اس سے قبل بھی دو حملے ہو چکے تھے، شہید ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم رہتے تھے، اور نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے، غلام احمد 1988ء کے سانحہ میں بھی زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 134554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134554/ڈیرہ-اسماعیل-خان-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-ملک-غلام-احمد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org