QR CodeQR Code

ملک غلام محمد قتل، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کے رہنمائوں کی شدید مذمت

1 Feb 2012 00:04

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک غلام احمد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اسلام ٹائمز کے نمائندہ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے علامہ امین شہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے، خیبر سے کراچی تک آئے روز ملت تشیع کے افراد نشانہ بن رہے ہیں لیکن حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید ملک غلام احمد کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
 
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر نے ملک غلام احمد کے بیہمانہ قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سے متحرک شیعہ نوجوان جدا ہو گیا ہے، جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ریاست کا کام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہوتا ہے لیکن حکومت اور دیگر ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، انہوں نے مقتول کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ڈی ایس پی عنایت علی زیدی نے بھی ملک غلام احمد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 134566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134566/ملک-غلام-محمد-قتل-ایم-ڈبلیو-اور-ایس-یو-سی-کے-رہنمائوں-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org