0
Wednesday 1 Feb 2012 21:09

احمد علی بستی ڈیوالہ کی شہادت پر علامہ ساجد نقوی کا گہرے رنج و غم کا اظہار

احمد علی بستی ڈیوالہ کی شہادت پر علامہ ساجد نقوی کا گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے ایک اخباری بیان میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کوٹلی امام حسین کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے احمد علی بستی ڈیوالہ کی شہادت اور تبرک حسین شاہ چاہ سید منور کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور اسے ٹارگٹ کلنگ اور شرپسندوں کی جانب سے ایک بار پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ و فساد اور انارکی پھیلانے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ فقط ماہ جنوری میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں میں 57 سے زائد معصوم اور بے گناہ انسان لقمہ اجل بنے اور کراچی میں سید قلب عباس رضوی، مشتاق حسین، غلام رضا، محمد پاشا، احتشام حسین، علی حسین، سید بدر، سید کفیل ایڈووکیٹ، سید شکیل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر جعفر محسن، سید تاثیر زیدی، نعیم عباس، پنجاب میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر خان پور میں درجنوں عزاداروں کی شہادت، سید مشکور حسین کی شہادت، گلگت بلتستان میں ڈی ایس پی محمد ابراہیم، بلوچستان میں غلام عباس بنگش، موسی خان، احمد نثار، انسپکٹر ولایت حسین، اکاؤنٹنٹ انور حسین اور عابد حسین اور اسی طرح خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹر سید جمال شاہ، ملک شام ارشاد اور اب احمد علی کی شہادت نے ملک میں امن و امان کی بدترین اور ناگفتہ بہ صورتحال حکومت، ریاست اور امن و امان کے ضامن اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ترجمان نے ڈی آئی خان کے حالیہ سانحہ میں شہید ہونے والے احمد علی کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سید تبرک حسین شاہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مطالبہ کیا کہ ملک سے بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 134754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش