QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی نے ملک بھر میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کر دیا

1 Feb 2012 21:40

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے سیکریٹری اطلاعات کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں امت مسلمہ، امت واحدہ کے تصور کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اجتماعات منعقد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے میلاد النبی ص کی مناسبت سے ملک بھر میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری اطلاعات سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں امت مسلمہ، امت واحدہ کے تصور کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اجتماعات منعقد کریں اور اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے وحدت کانفرنسیں، سیمینارز اور حمد و نعت کی محافل کا انعقاد کریں اور اسلام دشمن لادینی قوتوں پر واضح کر دیں کہ سینکڑوں مشترکات کی موجودگی میں جزوی و فروعی نوعیت کے اختلافات کے ذریعہ امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ نہیں کیا جاسکتا اور پیغمبر گرامی ص کی ذات پاک اتحاد و وحدت کا مرکز و محور ہیں۔ لہذا پاکستانی مسلمان بلا تفریق مسلک و فرقہ باہم متحد ہیں۔ ایسے مٹھی بھر شرپسند عناصر جن کا کسی مکتب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں وہ ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر اسلامیان پاکستان کے درمیان کسی قسم کی پھوٹ ڈالنے میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں اور ملک میں ہماری کاوشوں اور جدوجہد کے ذریعہ قائم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کی خراب نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 134785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134785/علامہ-ساجد-نقوی-نے-ملک-بھر-میں-12-17-ربیع-الاول-ہفتہ-وحدت-منانے-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org