QR CodeQR Code

طالبان نے سعودی عرب میں افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کے منصوبہ کی تردید کردی

2 Feb 2012 00:26

اسلام ٹائمز:برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ میڈیا میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبان کے نمائندے افغان حکومت کے ایک وفد کے ساتھ سعودی عرب میں مذاکرات کرینگے جو کہ درست نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان نے سعودی عرب میں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں کیونکہ یہ اسلام کا مرکز ہے تاہم میڈیا میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبان کے نمائندے افغان حکومت کے ایک وفد کے ساتھ سعودی عرب میں مذاکرات کرینگے جو کہ درست نہیں ہے ادھر سعودی حکومت کے ذرائع نے رواں ہفتے خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ سلطنت رواں سال طالبان و افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی میزبانی سے کترا رہی ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ طالبان کو پہلے القاعدہ سے گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 134830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/134830/طالبان-نے-سعودی-عرب-میں-افغان-حکومت-کیساتھ-مذاکرات-کے-منصوبہ-کی-تردید-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org