0
Thursday 2 Feb 2012 02:32

دور دراز دیہاتوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، مہدی شاہ

دور دراز دیہاتوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کے لئے آنے والے چھلت نگر اور انجمن تاجران گلگت کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے مقامی تاجران کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل سکے اور گلگت بلتستان کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت شہر میں مستقل قیام امن اور سرکاری اداروں سے کرپشن کا مکمل خاتمہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور گلگت میں قیام امن کے حوالے سے سٹی تھانہ گلگت کی بلڈنگ کو وسعت دی جائے گی اور نفری میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعات میں کارروائی کر سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ گلگت بلتستان عوام کے حقوق کی تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی گروہ یا تنظیم کا انتظامی معاملات میں مداخلت بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اداروں پر میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وفود سے ملاقات میں کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیم، صحت سمیت زندگی کے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ غذر کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غذر میں بھی کئے گئے تمام اعلانات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور اس حوالے سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام پہلے سے جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 134898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش