0
Thursday 2 Feb 2012 22:04

میلاد ریلیوں کو روکنے کی سازش ناکام بنائیں گے، عطاء الرحمن دھنیال

میلاد ریلیوں کو روکنے کی سازش ناکام بنائیں گے، عطاء الرحمن دھنیال
 اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک راولپنڈی سٹی کے صدر صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال نے کہا کہ حکومت عید میلاد النبیؐ کے جلسے جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرے اور 11 اور 12 ربیع الاوّل کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ میلاد ریلیوں کو روکنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔ انتظامیہ جڑواں شہروں میں آویزاں میلاد کے بینر اور اشتہار پھاڑنے کانوٹس لے۔ پاکستان سنی تحریک 11 ربیع الاول کو ملک گیر استحکام پاکستان میلاد ریلیاں نکالے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محسن ماڈل سکول پیرودھائی میں منعقدہ میلاد النبیؐ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال کے علاوہ سکول کے پرنسپل راجہ عمر مسعود، میڈیا کوآرڈینیٹر ملک ذیشان اصغر اور سکول کے اساتذہ اور طلباء نے بھی خطاب کیا۔ راجہ عمر مسعود نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی میلاد ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ولادت مصطفی ص کا مہینہ ظلم، جہالت، مہنگائی، دہشت گردی اور بے دینی کے خلاف آواز بلند کرنے کا ہے۔ ساری قوم کو مل کر نظریہ پاکستان کے تحفظ اور نظام مصطفی ص کے نفاذ کے لیے سنی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے۔

ملک ذیشان اصغر نے کہا کہ عوام اہلسنت میلاد ریلی میں اپنی بھرپور شرکت سے یہ ثابت کر دیں گے کہ وطن عزیز پاکستان عاشقان مصطفی ص کی سرزمین ہے اور کوئی بھی طاقت انہیں جشن عید میلاد النبی ص منانے سے نہیں روک سکتی۔ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیؐ انسانیت کے لیے امن اور سکون کا گہوارہ ہے۔ محبت رسول ص ہی مومن کا سرمایہ ہے۔ اس موقع پر اساتذہ، طلباء اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 134952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش