0
Friday 3 Feb 2012 09:58

مغربی و یہودی لابی اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عمران خان کی حمایت کر رہی ہے، عبدالمجید ہزاروی

مغربی و یہودی لابی اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عمران خان کی حمایت کر رہی ہے، عبدالمجید ہزاروی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مغربی و یہودی لابی اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عمران خان کی حمایت کر رہی ہے، عمران خان کی ٹیم کی سلیکشن کوئی اور کر رہا ہے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیان بازی کرکے تحریک انصاف اپنا قد بڑھانا چاہتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام ف اسلام آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی، سیکرٹری جنرل مولانا اسداللہ عباسی، قاری عبدالکریم، مفتی خالد شریف، حافظ ہارون رشید و دیگر نے جامعہ قاسمیہ ایف سیون فور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم کی سلیکشن کوئی اور کر رہا ہے کراچی میں کامیاب اور تاریخی جلسے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی پر اتر آئے ہیں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جو کل تک اپنے مضامین میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے آج وہ کسی ایجنڈے یا چند ٹکوں کی خاطر اسی کپتان کے گیت گا رہے ہیں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اگر اپنی زبان بند نہ کی تو جمعیت علماء اسلام ہر جگہ ان کا پیچھا کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر تو یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ایک مسلمان کے مقابلے میں اپنی سابقہ بیوی جمائما کے بھائی جو کہ یہودی ہیں کی انتخابی مہم چلائی اس کے علاوہ اس وقت بھی یہودی امداد پر ان کے کئی ادارے چل رہے ہیں۔ عمران خان اگر اتنے ہی اصول پسند سیاست دان ہیں تو اس یہودی امداد کا بائیکاٹ کریں انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے اور ملک میں تبدیلی اسی وقت آئے گی جب ملک میں اسلامی نظام آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 134993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش