0
Thursday 2 Feb 2012 22:32

میلاد منایا جائے اور سیرت اپنائی جائے، علامہ افضال قادری

میلاد منایا جائے اور سیرت اپنائی جائے، علامہ افضال قادری
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13-C کے زیر اہتمام گذشتہ روز جامع مسجد الحبیب میں ایک پر وقار محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شان رسالت میں گل ہائے عقیدت کے بعد محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے منہاج انٹر نیشنل یونیورسٹی کے فاضل اور نوجوان اسلامی اسکالر علامہ افضال قادر ی نے کہا کہ ہم آئے دن مختلف خوشیاں بھر پور انداز میں مناتے ہیں لیکن جب میلاد کی بات آتی ہے تو چند ذہن نجانے کیوں پریشان ہوجاتے ہیں۔ اسلام دین فطرت ہے یہ خوشی کے موقع پر خوش ہونے اور دکھ کے موقع پر دکھی ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ صرف خیا ل یہ رکھناہے کہ ان دونوں موقعوں پر اسلام کی طے کردہ حدود پار نہ کی جائیں۔ محرم سوگ اور میلاد خوشیاں منانے کا مہینہ ہے۔ انہوں نے شرکاء کو ہدایت کی کہ میلاد منایا جائے اور سیرت اپنائی جائے۔ اس طرح دونوں تقاضے پورے اور معترض ذہن بھی مطمئن ہو جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیاء کی سب سے بڑی محفل میلاد تحریک ہی کے زیر اہتمام گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی رات مینار پاکستان کے سبزہ زار پر منعقد ہوتی ہے۔ امسال بھی یہ دھوم دھام سے ہوگی۔ ضلع راولپنڈی کی معروف سماجی شخصیت فخر زمان عادل ، منور خان قادری اور خضر حیات نے بھی محفل میلاد سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 134999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش