QR CodeQR Code

سلامتی کونسل میں شام مخالف قرارداد کی منظوری خارج از امکان ہے، روس

2 Feb 2012 19:27

اسلام ٹائمز:يورپي يونين کے ليے روس کے اعلٰي سفارت کار ولادي مير شيزوف نے ايک بيان ميں کہا کہ عرب اور مغربي ممالک کي جانب سے شام کے بحران کے حل کے ليے جو منصوبہ تجويز کيا گيا ہے اس ميں غير ملکي فوجي مداخلت کا امکان رد نہيں کيا گيا، جسے روس انتہائي اہم تصور کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں ايک روسي سفارت کار نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کيلئے مغربي اور عرب ممالک کے تجويز کردہ منصوبے کي اقوامِ متحدہ کي سلامتي کونسل کي جانب سے منظوري ديئے جانے کا کوئي امکان نہيں۔ يورپي يونين کے ليے روس کے اعلٰي سفارت کار ولادي مير شيزوف نے ايک بيان ميں کہا کہ عرب اور مغربي ممالک کي جانب سے شام کے بحران کے حل کے ليے جو منصوبہ تجويز کيا گيا ہے اس ميں غير ملکي فوجي مداخلت کا امکان رد نہيں کيا گيا، جسے روس انتہائي اہم تصور کرتا ہے۔ ماسکو سلامتي کونسل کي جانب سے ليبيا کے بحران سے متعلق 2011ء ميں منظور کردہ قرارداد جيسي کسي اور قرارداد کي منظوري نہيں چاہتا، جسے نيٹو نے بعد ازاں ليبيا ميں فوجي مداخلت کے ليے استعمال کيا تھا۔ واضح رہے کہ سلامتي کونسل کے اجلاس کے دوران مغربي ممالک کے سفارت کاروں نے روس کے ان تحفظات کو دور کرنے کي کوشش کي کہ شام کي حکومت کے خلاف مجوزہ قرارداد کے نتيجے ميں شام ميں غير ملکي فوجي مداخلت کي راہ ہموار ہو جائيگي۔


خبر کا کوڈ: 135003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135003/سلامتی-کونسل-میں-شام-مخالف-قرارداد-کی-منظوری-خارج-امکان-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org