0
Thursday 2 Feb 2012 19:42

یوم کشمیر اور عید میلاد النبی کے لئے مال روڈ پر جلسہ جلوس کی اجازت دیدی گئی

یوم کشمیر اور عید میلاد النبی کے لئے مال روڈ پر جلسہ جلوس کی اجازت دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ پانچ فروری کو مال روڈ پر یوم یک جہتی کشمیر اور جشن عید میلاد النبی ص کے سلسلے میں جلسے جلوس کرنے کی عام اجازت ہو گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مال روڈ پر جلسہ جلوس کرنے کی پابندی ایک روز کے ہٹالی گئی ہے اور پانچ فروری کو یوم کشمیر اور جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جلوس کرنے کی عام اجازت ہو گی البتہ اس حوالے سے جلسہ یا جلوس کے منتظمین ضلعی انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس فیصلے کے حوالے سے کمشنر لاہور، ڈی سی او لاہور اور پولیس حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ ان پروگراموں کی خصوصی نگرانی کے لئے محکمہ داخلہ نے وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تمام معاملات کو دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 135008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش