0
Thursday 2 Feb 2012 20:15

جرمنی اور چین کا ایران کے جوہری معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

جرمنی اور چین کا ایران کے جوہری معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور
اسلام ٹائمز۔ جرمنی اور چین نے ایران کے جوہری تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے، یہ بات چین کے دورے پر آئی ہوئی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی وزیراعظم وین جیا باﺅ کے ساتھ ملاقات میں کہی گئی ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری تنازع پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز چاہتا ہے۔ چینی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تاہم ان کا ملک مشرق وسطٰی کے کسی بھی ملک کی حمایت نہیں کرتا کہ وہ ایٹمی ہتھیار تیار کرے۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں ایران کیخلاف عائد کی جانے والی تیل کی برآمدات کی پابندیوں پر عملدرآمد، شام اور مشرق وسطٰی کی صورتحال سمیت دیگر دو طرفہ اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلہ مرکل نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی پیشرفت سے روکنے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔ چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق ماضی میں بھی چینی قیادت سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ایران کو ایٹمی پروگرام ختم کرنے پر آمادہ کرے۔ دنیا کسی نیوکلئیر طاقت کو برداشت نہیں کرے گی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 135011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش