QR CodeQR Code

وزیراعظم کا توہین عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

2 Feb 2012 23:59

اسلام ٹائمز:پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر توہین عدالت میں تیرہ فروری کو فرد جرم عائد کیے جانے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں عدالت عظمیٰ کی طرف سے وزیراعظم کی دوبارہ طلبی پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن بھی شریک تھے،اعتزاز احسن نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کور کمیٹی کو بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا مکمل احترام کیا جائے گا اور کسی قسم کی محاذ Aرائی نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 135038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135038/وزیراعظم-کا-توہین-عدالت-میں-فرد-جرم-عائد-کیے-جانے-کے-خلاف-اپیل-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org