0
Friday 3 Feb 2012 18:37

سینیٹ کے الیکشن رکوانے کی سازش ہو رہی تھی، عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہو گا، وزیراعظم

سینیٹ کے الیکشن رکوانے کی سازش ہو رہی تھی، عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول ہو گا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 13 فروری کو عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی، قبول ہو گا، تمام بحران سینٹ کے الیکشن رکوانے کے لیے پیدا کیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے اشتراک سے چلنے والی پاک بزنس ٹرین کے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں افتتاح کے بعد وزیراعظم نے ٹرین کو کراچی روانہ کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ نے مجھے بلایا ہے، پہلے بھی حاضر ہوا تھا، اب بھی عدالت پیش ہونے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ چونکہ عدالت میں ہے اس لیے زیادہ بات نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام بحران سینٹ کے الیکشن رکوانے کے لیے پیدا کیے جا رہے ہیں لیکن یہ چند روز میں ختم ہو جائیں گے پھر ہم پانچواں بجٹ پیش کریں گے۔ اس کے بعد اگر کوئی انتخابات کا خواہشمند ہوا تو وہ ہم سے بات کر لے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ ہماری طرف سے پنجاب کے خلاف کوئی سازش نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو ڈیووس میں ڈینگی اور ہیپاٹائٹس کے معاملے پر ڈبلیو ایچ او سے بھی بات کی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ توہین عدالت مقدمہ میں وہ سپریم کورٹ جائیں گے، عدالت نے جیل بھیجنے سمیت جو بھی فیصلہ کیا وہ قبول ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر نجی شعبہ کے تعاون سے لاہور سے کراچی جانے والی پہلی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن وقت پر ہوں گے۔ سینیٹ کے الیکشن رکوانے کے لئے سازش ہو رہی تھی جو جلد منظر عام پر آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جہموری حکومت پانچواں بجٹ پیش کرے گی اگر اس کے بعد کوئی قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ مجھ سے بات کرے۔ ہماری طرف سے محاذ آرائی کی نوبت آئی ہے نہ آئے گی۔ منصور اعجاز اور میمو کے معمالہ پر عوام چند دن صبر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں کا تعین ریگولیٹری اتھارٹی کرتی ہے، تاہم عوام کے مطالبات پر ایک کمیٹی بنا دی ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر من و عن پر عمل ہو گا۔ وزیراعظم نے بعد میں ریلوے کوچز کا معائنہ کیا اور مسافروں سے سفری سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ٹرین میں بزنس ٹرین کے ذریعے نو بوگیوں میں 486 مسافر جا رہے ہیں۔ ٹرین اٹھارہ گھنٹہ میں کراچی پہنچ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 135148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش