QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ پرتپاک انداز میں منائی جائیگی، علامہ راحت الحسینی

4 Feb 2012 02:09

اسلام ٹائمز۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ گلگت نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے اور تمام مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پروگرامز منعقد کروائے جائیں تاکہ اسلام اور مسلمانوں کیخلاف امریکی سازشیں ناکام ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت سید راحت حسین الحسینی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر خصوصی پروگرامز منعقد کروائے جائینگے اور ریلی نکال کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مذہب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے، ایسے میں تمام مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کی کوشش کی تو پوری امت مسلمہ امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑی ہو گی اور امریکہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

قائد گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان سیکریٹریٹ میں کشمیری جھنڈا لہرانا بہت بڑی سازش ہے، حکومت افراتفری پھیلانے والی ایسی سازشوں سے اجتناب کرے اور علاقے میں امن و اتحاد کو فروغ دینے کیلئے 12 سے 17 ربیع الاول کے دوران ہفتہ وحدت کے موقع پر پروگرامز اور ریلیاں منعقد کروائے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت علاقے میں بدامنی اور کرپشن کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے عوام میں مایوسی اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا حکومت علاقے میں عوامی مسائل کو حل کرنیکی طرف توجہ دے اور تقرریوں میں میرٹ و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 135243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135243/گلگت-بلتستان-میں-انقلاب-اسلامی-کی-سالگرہ-پرتپاک-انداز-منائی-جائیگی-علامہ-راحت-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org