QR CodeQR Code

عالمی برادری گولڈ سٹون کی رپورٹ پر عمل درآمد کرائے

اسرائیلی جنگی جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتے: ترکی

20 Oct 2009 17:08

ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرے گا، اگر اسرائیل کو ترکی کی تنقید برداشت نہیں۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرے گا، اگر اسرائیل کو ترکی کی تنقید برداشت نہیں تو فلسطینی عوام پر مظالم بند کر دے۔ ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ترکی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات پر تنقید بھی نہ کرے یا اس پر دانستہ طور پر خاموش رہے۔ ترک وزیراعظم نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے غزہ میں جنگ کے دوران کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور گولڈ سٹون رپورٹ کی سفارشات کے تحت اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 13529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/13529/اسرائیلی-جنگی-جرائم-پر-خاموش-نہیں-رہ-سکتے-ترکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org