QR CodeQR Code

خطہ میں امن بھارت سے دوستیاں بڑھانے سے نہیں، کشمیریوں کو آزادی ملنے سے قائم ہوگا، یکجہتی کشمیر کانفرنس

5 Feb 2012 00:12

اسلام ٹائمز:ملتان میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں لیکن ہماری کوئی مجبوری نہیں ہے، مظلوم کشمیریوں کی ہرممکن مدد و حمایت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنماء عبدالرحمان عابد نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ غاصب بھارت کیخلاف جدوجہد میں خود کو تنہا نہ سمجھیں، پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ وہ گذشتہ روز جامع مسجد توحید ملتان میں منعقدہ یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، کانفرنس کی صدارت امیر جمعیت اہلحدیث ملتان خواجہ سیف الرحمن صدیقی نے کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمان عابد نے کہا کہ حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں لیکن ہماری کوئی مجبوری نہیں ہے، مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و حمایت ہر پاکستانی پرفرض ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث ملتان کے امیر خواجہ سیف الرحمن صدیقی نے کہا کہ حکمرانوں کی بھارت کا اعتماد بحال کرنے کی یکطرفہ کوششوں سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، خطہ میں امن بھارت سے دوستیاں بڑھانے سے نہیں بلکہ کشمیریوں کو مکمل آزادی ملنے سے ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 135421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135421/خطہ-میں-امن-بھارت-سے-دوستیاں-بڑھانے-نہیں-کشمیریوں-کو-آزادی-ملنے-قائم-ہوگا-یکجہتی-کشمیر-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org