QR CodeQR Code

فوج اور ایجسنیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چودھری نثار قوم سے معافی مانگیں، رحمان ملک

5 Feb 2012 01:34

اسلام ٹائمز:وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور ایجنسیاں روزانہ اپنی جانوں کی بے مثال قربانیاں دیکر سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، ان کیلئے ایسے الفاظ کہنا پورے ملک، قوم اور افواج پاکستان کی توہین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج اور ایجنسیاں روزانہ اپنی جانوں کی بے مثال قربانیاں دیکر سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں، ان کیلئے ایسے الفاظ کہنا افواج پاکستان اور قوم کی توہین ہے، رحمان ملک نے کہا کہ وہ غیر پارلیمانی الفاظ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی سے حذف کرانے کا معاملہ پیر کو ایوان میں اٹھائیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ چودھری نثار پاک فوج اور ایجسنیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج اور ایجنسیاں روزانہ اپنی جانوں کی بے مثال قربانیاں دیکر سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، ان کیلئے ایسے الفاظ کہنا پورے ملک، قوم اور افواج پاکستان کی توہین ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ غیر پارلیمانی الفاظ کو قومی اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرانے کا معاملہ پیر کو ایوان میں اٹھائیں گے۔ انھوں نے چودھری نثار سے کہا کہ انھوں نے قومی اسمبلی میں پاک فوج اور ایجنسیوں کے خلاف جو غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے ہیں ان کو واپس لیں۔


خبر کا کوڈ: 135446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135446/فوج-اور-ایجسنیوں-کے-خلاف-نازیبا-الفاظ-استعمال-کرنے-پر-چودھری-نثار-قوم-سے-معافی-مانگیں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org