0
Sunday 5 Feb 2012 07:34

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج منعقد کی جا رہی ہے

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج منعقد کی جا رہی ہے

اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سال قومی سیرت النبی کانفرنس کا موضوع "مفاہمتی عمل کے لئے پائیدار حکمت عملی کی تشکیل تعلیمات نبوی ص کی روشنی میں" رکھا گیا ہے۔ یہ کانفرنس آج صبح دس بجے پاک چائینہ فرینڈشپ سنٹر شکرپڑیاں اسلام آباد میں کی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر منتخب شدہ مقالات سیرت پیش کئے جائیں گے اور تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ علماء و سکالرز کی کثیر تعداد اس کانفرنس میں شریک ہو گی۔ 

خبر کا کوڈ : 135484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش