QR CodeQR Code

حزب اسلامی کی امریکہ کو افغانستان سے انخلاء کی مشروط پیشکش

5 Feb 2012 12:00

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہو ئے گلبدین حکمتیار کے ترجمان غیرت بحیر نے کہا کہ اگر امریکا حالیہ مذاکرات کے دوران افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی نیک نیتی ثابت کردے تو اسے محفوظ راستہ دیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی تنظیم حزب اسلامی نے امریکا کو افغانستان سے بحفاظت انخلاء کی مشروط پیشکش کردی۔ ایک نجی ٹی وی چینل آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر غیرت بحیر نے کہا کہ اگر امریکا حالیہ مذاکرات کے دوران افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی نیک نیتی ثابت کردے تو اسے محفوظ راستہ دیا جاسکتا ہے، حال ہی میں افغان صدر حامد کرزئی، امریکی سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس اور ایساف کمانڈر جنرل جونز ایلن سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹر غیرت بحیر کا کہنا ہے کہ امریکی رویئے میں تبدیلی محسوس کی جارہی ہے۔ امریکا پر واضح کردیا ہے کہ افغانستان میں اس کی موجودگی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف قیدیوں کی رہائی اور انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے کچھ نام خارج کرنا ہی مذاکرات کا مقصد نہیں ہونا چاہیے، قطر میں ہونے والے طالبان امریکا مذاکرات کے حوالے سے ڈاکٹر بحیر کا کہنا ہے کہ ابھی تک امریکا نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث اب تک باقاعدہ بات چیت شروع نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور حزب اسلامی کے مقاصد مشترک ہیں۔ ڈاکٹر غیرت بحیر نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں جلد پیش رفت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 135527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135527/حزب-اسلامی-کی-امریکہ-کو-افغانستان-سے-انخلاء-مشروط-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org