QR CodeQR Code

شبقدر میں گرلز پرائمری سکول کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا

6 Feb 2012 00:57

اسلام ٹائمز:ضلعی انتظامیہ کے مطابق رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے گرلز پرائمری سکول شبقدر کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں شدت پسندوں نے ایک گرلز پرائمری سکول کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا، چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے گرلز پرائمری سکول شبقدر کے قریب دھماکہ خیزمواد نصب کیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں گرلز پرائمری سکول کے کئی کمروں کو نقصان پہنچا، ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تعلیم دشمنوں نے ایک سکول کو تباہ کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 135684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135684/شبقدر-میں-گرلز-پرائمری-سکول-کو-بارودی-مواد-سے-تباہ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org