QR CodeQR Code

کشمیری ہمارے بھائی ہیں، انہیں کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے، علی رحمن شاہ

6 Feb 2012 17:08

اسلام ٹائمز: مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت سے تجارت کو کشمیر کے آزادی سے مشروط کرے اور اسے اس وقت پسندیدہ ملک قرار دے جب بھارت کشمیر کی آزادی کا اعلان کر دے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید علی رحمن شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم تاریخ کا ایک سیاہ باب ہیں، ہمارے حکمران اپنے شہ رگ حیات کو محفوظ کرنے میں ابھی تک ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے کشمیری مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج جہاں دنیا میں فلسطین اور افغانستان میں امریکا و اسرائیل نے مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے اور آئے روز انسانی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، وہاں کشمیر میں بھی بھارت انسانی جانوں کا زیاں کر رہا ہے۔
 
سید علی رحمن شاہ نے کہا کہ حقوق انسانی کا نعرہ بلند کرنے والی عالمی برادری کی خاموشی قابل تشویش ہے، عالمی انسانی حقوق کے علم برداروں کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان کا نصب العین پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی تحریک حریت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران کو چاہیے کہ وہ اپنے شہ رگ حیات کو بھارتی مظالم سے آزاد کرنے میں سنجیدگی سے غور کریں۔
 
سید علی رحمن شاہ نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور انہیں ہم کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ہم اپنے بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے اور حکومت پاکستان اس حوالے سے بھارت سے تجارت کو کشمیر کے آزادی سے مشروط کرے اور اسے اس وقت پسندیدہ ملک قرار دے جب بھارت کشمیر کی آزادی کا اعلان کر دے۔ 


خبر کا کوڈ: 135825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/135825/کشمیری-ہمارے-بھائی-ہیں-انہیں-کسی-طور-بھی-تنہا-نہیں-چھوڑ-سکتے-علی-رحمن-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org