0
Tuesday 7 Feb 2012 18:24

پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنیوالے امریکی ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، فضل کریم

پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنیوالے امریکی ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر بلوچستان میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کریں کیونکہ بلوچستان کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، سرکاری تحویل میں چلنے والے ادارے لوٹ کھسوٹ اور ناجائز بھرتیوں کے مرکز بن چکے ہیں، کرپشن، ٹیکس چوری اور بدانتظامی نے ملکی معیشت کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے، حکومتی اکابرین، اپوزیشن کے قائدین اور اقتصادی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھیں اور ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے مؤثر حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں، دس سالہ اقتصادی ایجنڈے کے لیے اے پی سی ہونی چاہیے۔

19 فروری کو گوجرانوالہ میں ہونیوالے جلسہ کی انتظامی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنیوالے امریکی ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے اثاثے اور اولادیں ملک سے باہر ہیں وہ امریکہ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران 35 ہزار بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں میں سے کسی ایک دہشت گرد کو بھی سزا نہیں ہوئی۔ قانون شہادت کی خرابیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی ووٹ کاسٹ نہیں کرتی جس کا خمیازہ قوم کو پانچ سال تک بھگتنا پڑتا ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ ملک میں غریبوں کا استحصال ختم کیا جائے اور آئین کے مطابق پارلیمنٹ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بننے کے لیے قائم ہوا تھا لیکن ہمیں امریکی استعمار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ 19 فروری کو گوجرانوالہ میں ہونے والا سنی اتحاد کونسل کا جلسہ استحکام پاکستان کی ضمانت ثابت ہو گا۔ اجلاس میں الحاج سرفراز تارڑ، صاحبزادہ محمد داؤد رضوی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی محمد حسین صدیقی، الحاج امجد علی چشتی، پیر سید شجاعت حسین شاہ، شیخ اظہر سہیل، ملک احمد خان بھچر، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، صاحبزادہ عمار سعید سلمانی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 136105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش