0
Tuesday 7 Feb 2012 20:10

وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ کرال چوک سے 4 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد، تفتیش جاری

وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ کرال چوک سے 4 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد، تفتیش جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے نواحی علاقہ کرال چوک کے قریب چیک پوسٹ سے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے علاقے کرال چوک کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا گیا تو اسی دوران گاڑی سے چار پستول، ایک جی تھری اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 136127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش