0
Tuesday 7 Feb 2012 21:35

پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر بڑھانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تجارت کے حجم کو ایک ارب پچاس کروڑ سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام آباد میں پاک ایران دو طرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر دونوں ملکوں کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت خطے کی ترقی اور اقتصادی تعاون کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات، ریل اور روڈ کے رابطے کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی اور کاروباری شعبوں کے درمیان روابط کو بڑھایا جائے گا اور صنعتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ ایران کے بین الاقوامی امور کے نائب صدر علی سعید لو نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت رہے ہیں جس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے کئی نئے منصوبوں کی شناخت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے بھرپور تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ باہمی تجارت کے حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بات دو روزہ پاک ایران بات چیت کے دوران طے کی گئی، جس میں پاکستان کی طرف سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ایرانی نائب صدر علی سعید لو نے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ بات چیت میں دونوں اطراف نے تجارت، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن، توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، پٹرولیم و قدرتی وسائل، سول ایوی ایشن، اور فائنانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں باہمی طور پر تجارتی ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے بھی اتفاق کیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق، پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 5 ارب ڈالر بڑھانے پر اتفاق۔ تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ یہ اتفاق رائے دونوں ملکوں کے مابین اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ جبکہ ایران کی طرف سے نائب صدر بین الاقوامی امور علی سعیدلو نے نمائندگی کی۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں ٹیرف اور نان ٹیرف مشکلات کی نشاندہی کی گئی۔ دونوں ممالک نے معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارت کو مذید فورغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 136133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش