0
Wednesday 8 Feb 2012 00:08

پاک ايران تجارتی حجم 10 بلين ڈالر سالانہ تک بڑھايا جا سکتا ہے، چيئرمين سينيٹ

پاک ايران تجارتی حجم 10 بلين ڈالر سالانہ تک بڑھايا جا سکتا ہے، چيئرمين سينيٹ
اسلام ٹائمز۔ چيئرمين سينٹ فاروق ايچ نائيک نے کہا ہے کہ پاکستان اور ايران کے درميان تجارتي حجم کو 10 بلين ڈالر سالانہ تک بڑھايا جا سکتا ہے، تجارتي وفود کے تبادلوں، ويزے کي پابنديوں کے خاتمے جيسے اقدامات دو طرفہ تجارت اور تعلقات بڑھانے ميں اہم کردار ادا کر سکتے ہيں۔ ايراني نائب صدر علي سعیدلو کي قيادت ميں پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے پارليمنٹ ہاوس ميں چيئرمين سينيٹ سے ملاقات کي۔ فاروق ايچ نائيک نے کہا کہ ايران، پاکستان گيس پائپ لائن اور ايک ہزار ميگا واٹ بجلي کي ٹرانسميشن لائن جيسے منصوبوں سے پاکستان ميں توانائي کے بحران پر قابو پايا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ايک عرصے سے دہشتگردي کا شکار ہے اور اس جنگ ميں بے نظير بھٹو، سلمان تاثير اور شہباز بھٹي سميت 35 ہزار افراد قتل ہو چکے ہيں۔ ايراني نائب صدر علي سدلو نے چيئرمين سينٹ کو بتايا کہ ايران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کي نگاہ سے ديکھتا ہے اور ايراني صدر احمدي نژاد پاک، ايران، افغانستان سہہ فريقي کانفرنس ميں شرکت کے ليے جلد پاکستان آئيں گے۔
خبر کا کوڈ : 136164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش