QR CodeQR Code

کوئٹہ میں مارکیٹ کے قریب زوردار دھماکہ 20 دکانیں تباہ

8 Feb 2012 11:27

اسلام ٹائمز:ذرائع کےمطابق دھماکہ خیزمواد بینک کے جنریڑ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ دکانوں کے شٹراڑ گئے۔ قریبی ہوٹلوں،گھروں اوردو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارلحکومت میں لیاقت مارکیٹ کے قریب ایک بینک کے سامنے زوردار دھماکے سے ایک بینک کے علاوہ 20 سے زائد دکانیں، ہوٹل اور پلازوں کو شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ سیکورٹی گارڈ معمولی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب نامعلوم افراد نے لیاقت بازار میں ایک نجی بینک کے جنریڑ کے ساتھ دھماکہ خیزمواد رکھ دیا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ جس کی آواز دور تک سنی گئی اور قریبی رہائشی اور دکاندار گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ دھماکے کے نتیجے میں بینک اور اسکے سامنے رکھا جنریڑ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ جبکہ 20 سے زائد دکانوں، ہوٹل، شاپنگ سینٹرز کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پرنس روڈ،فیض محمد روڈ،شیر محمد روڈ،شاوکشا روڈ،عبدالستار روڈ سمیت قریبی علاقوں کی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ کر گر پڑے جبکہ بینک کا سیکورٹی گارڈ معمولی زخمی ہوا اور ایک رکشہ مکمل طور  پر تباہ ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 136246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/136246/کوئٹہ-میں-مارکیٹ-کے-قریب-زوردار-دھماکہ-20-دکانیں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org