QR CodeQR Code

امریکہ نے خطے میں بھارت کو بالادست قرار دیدیا، مزید حمایت جاری رکھنے کا عزم

8 Feb 2012 18:34

اسلام ٹائمز:سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ پاکستان کی کالعدم جماعت بھارت ہی نہیں امریکہ کے مفادات کے لئے بھی خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کو خطے کے رہنما کے طور پر دیکھتا ہے جبکہ سینیٹر رچرڈ لوگر نے کہا ہے کہ ا مریکا کو پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام اور چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر تشویش ہے۔ واشنگٹن میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی میں بریفنگ اور عالمی صورتحال کو درپیش بحران پر بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، کیری نے کہا کہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجز میں بھارت کا مرکزی کردار ہے۔ جان کیری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے بھارت کا کردار بہت اہم ہے جبکہ خطے میں بھی نمایاں کردار کیلئے بھارت کی موجودگی اور موثر شمولیت ضروری ہے۔ 

بریفنگ میں شریک سینیٹر رچرڈ لوگر نے کہا کہ بھارت ایشیا میں استحکام اور معاشی ترقی کا مرکز ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت اور امریکہ کا تعاون جاری رہے گا، امریکہ کو پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام اور چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر تشویش ہے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے نینسی پاؤل نے بتایا کہ کالعدم پاکستانی تنظیم (جماعت الدعوۃ) نہ صرف بھارت امریکہ کے مفادات کیلئے بھی خطرہ ہے، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کیساتھ تعاون کو مزید کو فروغ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 136369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/136369/امریکہ-نے-خطے-میں-بھارت-کو-بالادست-قرار-دیدیا-مزید-حمایت-جاری-رکھنے-کا-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org