0
Wednesday 8 Feb 2012 22:39

شمالی وزیرستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 10 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ر ہنے سے شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ڈرون حملہ بدھ کی صبح میرانشاہ سے پندرہ کلومیٹر دور جنوب کی جانب شمالی وزیرستان کے علاقے سپلگاہ کے علاقے میں ہوا ہے، جہاں میران شاہ رزمک روڈ پر واقع ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے، ابتدائی طور پر حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے میزائلوں سے ایک ایسے مکان کو نشانہ بنایا جسے شدت پسند مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے، اس حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں مقامی اور افغان طالبان شامل ہیں اور ان کا تعلق حقانی گروپ سے تھا، واضح رہے کہ سپلگاہ انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والے فقیر ایپی کا آبائی گاؤں ہے، قبائلی علاقوں میں کئی سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ سال نومبر میں سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو افواج کے حملے کے بعد ان میں عارضی تعطل آ گیا تھا، یہ عارضی تعطل 2012ء کے آغاز میں ہی اس وقت ختم ہو گیا تھا جب سات جنوری کو شمالی وزیرستان میں ہی ڈرون حملہ ہوا تھا اور اس کے بعد ایک ماہ کے دوران ہونے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 136425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش