0
Wednesday 8 Feb 2012 23:35

جنرل اشفاق پرویز کیانی کا دورہ کرم ایجنسی

جنرل اشفاق پرویز کیانی کا دورہ کرم ایجنسی
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کرم ایجنسی کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شریک فوجی جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کو کرم ایجنسی پہنچنے پر قبائلی علاقے میں ''ازمری گھیرائو'' کے نام سے جاری کارروائی میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کہ یہ آپریشن علاقے کے مکینوں اور پولیٹیکل انتظامیہ کے پر زور مطالبے پر شروع کیا گیا ہے، اس کارروائی کی کامیابی کی صورت میں نہ صرف کرم ایجنسی محفوظ ہو جائے گی بلکہ شمالی وزیرستان اور فاٹا کے دیگر علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کے روابط منقطع ہوں گے، آپریشن کے ان موثر اثرات کی وجہ سے پر عزم ہیں اور بلند حوصلہ جوانوں کو مایوسی کے شکار دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، آرمی چیف کو بتایا گیا کہ گذشتہ ڈھائی ماہ کے دوران اس آپریشن میں شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد 69 تک پہنچ چکی ہے، جن میں پانچ افسر بھی شامل ہیں جبکہ اس دوران 166 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے دہشت گردی کی لعنت سے برسرپیکار جوانون کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 136437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش