0
Thursday 22 Oct 2009 14:41

شمالی یمن انسانی المۓ کے دہانے پر،یمنی حکومت پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری اور شیعوں کا قتل عام بند کرے،بان کی مون

شمالی یمن انسانی المۓ کے دہانے پر،یمنی حکومت پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری اور شیعوں کا قتل عام بند کرے،بان کی مون
 یمن کی حکومت نے شمالی علاقے میں واقعے الحوثی گروہ کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے جس کے بعد بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ یمن میں یونیسف کے نمائندے عبدو کریمو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے مدد دینے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے بے گھر ہونے والے لوگوں تک امداد پہنچانے میں حائل رکاوٹیں ہٹانے کے لۓ فوری اقدام کریں ۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں بے گھر ہونے والوں کو بہت ابتر صورتحال کا سامنا ہے ۔ شمالی علاقوں میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ میں بہت زیادہ خواتین اور بچوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات تک میسر نہیں ہیں۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اقوام متحدہ کے آرگنائزر سیجر کاگ نے اس صورتحال ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں یمن کی حکومت سے پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری اور شیعوں کا قتل عام بند کۓ جانے کا مطالبہ کیا گيا ہے ۔ ادھر یمن کی حکومت نے صعدہ اور عمران صوبوں میں شیعوں کو کچلنے کے سلسلے میں دوسرے ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لۓ سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ یمن کے نائب وزیر اعظم نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جبکہ اس ملک کے وزیر خارجہ ابوبکر القربی علی عبد صالح کا خط لے کر مصر کے صدر حسنی مبارک کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ یمن کے حکام ایسے وقت خطے کے بعض مالک کے دورے اور ان ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں کہ جب یمن کے شمالی علاقوں میں عام شہریوں کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے ۔ اس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر عالمی برادری کو یمن میں خانہ جنگی رکوانے کے لۓ فورا اور ٹھوس اقدام کرنا چاہۓ ۔
خبر کا کوڈ : 13657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش